Mobile App Live TV Careers
23
May

کلبھوشن کےمعاملےپر حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی : خورشید شاہ

May 19, 2017 21:13 pm

AYAZ

اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں۔ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ذمہ داری پوری نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہےبھارتی جاسوس کی سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا  ہےاس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کےمعاملے کا تعلق ملک کی سیکیورٹی سے ہے، اس پر حکومت کی نااہلی نظر آئی جس سے شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا  صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف نے یہ کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں وکیل انہوں نے فراہم کیا تو ان پر تنقید بلاجواز ہے۔ کلبھوشن کے معاملہ پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ ڈان خبر معاملہ، ہر ادارہ نے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ میڈیا کی تنقید ہمارے لئے رہنمائی کا باعث ہوتی ہے۔

 

 



Comments

comments