کلبھوشن کیس کا فیصلہ ہیگ میں نہیں مری کی پہاڑیوں میں ہوا،شاہ محمود، شیخ رشید

۱۹ مئی, ۲۰۱۷ ۸:۳۰ شام

کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں جہاں عمران خان نے مخالفین کو نشانے پر رکھا وہیں دیگر رہنما بھی حکمرانوں پر خوب گرجے۔شیخ رشید،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کےمطابق شیخ رشید نے کی ایک بارپھر وزیر اعظم پر چڑھائی اور کہا کہ نواز شریف گوادر کے نام پر قوم کو دھوکا دے رہے ہیں ، بولے سی پیک اکنامک کوریڈورہے اسے ڈیفنس کوریڈورنہیں بننے دےسکتے۔

شاہ محمود قریشی نے بھی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیااورکہا کہ  کلبھوشن کیس کافیصلہ ہیگ میں نہیں مری کی پہاڑیوں میں ہوا۔ محمود اچکزئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے بولے فاٹااصلاحات کےموقع پرمحمودخان انگریزقانون کےحامی بن گئے۔

تحریک انصاف کے جلسے میں جہانگیر ترین نے بھی دھواں دھار خطاب کیا اور کہا حکومت میں آنے کے بعد بلوچستان کےوسائل سب سےپہلےبلوچستان پرلگائےجائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز