کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ، خورشید شاہ

۱۷ اپریل, ۲۰۱۸ ۱۲:۵۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سےمذاکرات کے دروازے بند نہیں۔ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ سب کو ساتھ لےکر چلناچاہتا ہوں ۔ جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا۔

خورشيد شاہ نے کہا حکومت سےکہا ہے کہ 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے جب کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔

تحريک انصاف کا نگران وزيراعظم کے ناموں کا اعلان حيران کن ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا اظہار رائے کو ریاست کےخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

تازہ ترین ویڈیوز