کراچی کے بعدلاہور میں بھی ریسلنگ میلہ بس سجنے ہی والا ہے

۱۹ مئی, ۲۰۱۷ ۸:۵۲ شام

 

لاہور(92نیوز)کراچی کے بعدلاہور میں بھی  ریسلنگ میلہ بس سجنے ہی والا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی پہلوانوں کے داؤ پیچ دیکھنے پہنچ گئی جبکہ ڈی جے بٹ بھی شائقین کا جذبہ گرمائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ریسلنگ کا عالمی میلہ لاہور میں سج گیا ہے۔ 20ممالک کے 25 پہلوان آج لاہوریوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

ریسلنگ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کےلیے لاہوریوں کی کثیرتعداد پہنچ گئی ہے ۔دوسری طرف سیاسی جلسوں میں میوزک کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ  آج دنگل میں بھی میوزک بجا کر زندہ دلان لاہور کا لہو گرمائیں گے۔

 

تازہ ترین ویڈیوز