Mobile App Live TV Careers
23
May

کراچی: کورنگی کراسنگ کےڈی اے سوسائٹی میں قائم آئیڈیل پبلک سکول منہدم کر دیا گیا

May 19, 2017 23:36 pm

SCHOOL

کراچی (92نیوز)کراچی میں  سرکاری اسکولوں کے بعد نجی اسکول بھی خطرے میں پڑگئے۔ کورنگی  کراسنگ کے ڈی اے سوسائٹی میں قائم آئیڈیل پبلک اسکول منہدم  کردیا گیا۔ 200 سے زائد طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی  کورنگی کراسنگ میں قبضہ کی اراضی پر قائم  آئیڈیل پبلک اسکول کو منہدم  کردیا گیا ۔ اسکول کے طلباء  اور اساتذہ  سراپا  احتجاج ہیں کہتے ہیں اسکول کی ملکیت کے تمام دستاویزات موجود ہیں مگر  نوٹس دیے بغیرعمارت کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔  آئیڈیل اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے پر دو سو سےزائد، طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا طلباء کا کہنا ہے کہ حالات مشکل ہیں مگر تعلیم ضرور جاری رکھیں گے ۔

ادھرمعلوم ہوا ہے اسکول نہ تو صوبائی محکمہ تعلیم.کے.پاس رجسٹرڈ تھا اور نہ کسی بورڈ سے الحاق شدہ تھا۔ کے ڈی اے کے حکام کا کہناہے کہ یہاں کوئی اسکول ہی قائم نہیں تھا ۔قبضہ مافیا نے فرضی اسکول بنالیا۔زمین خالی کرنے کے لیے متعدد بار  نوٹس دیےخالی نہ کی تو کارروائی کی گئی ۔



Comments

comments