کراچی میں نمازعید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے


EID PRAYER
01 اگست, 2020 11:25 دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عید الاضحی کی نماز کےہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ، لاکھوں شہریوں نے جامعہ مساجد،عید گاہوں اورمیدانوں میں نمازعید ادا کی ،گورنرسندھ نےرفقاکےساتھ گورنرہاوس میں  نماز عید ادا  کی،نمازکےبعد ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا وائرس کےخاتمےکےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی  شہر میں سب سےپہلے نمازعید گرومندر کے قریب سبیل والی مسجد میں ادا کی گئی، شہر کی جامعہ مساجد،عیدگاہوں اور میدانوں میں نمازعید کےاجتماعات ہوئے۔

گورنرسندھ نےعمران اسماعیل نے رفقاکےساتھ نمازعید گورنرہاوس میں  ادا کی ، کورونا وائرس  سےبچاو کےلئے  سماجی فاصلہ اختیار کرکےنمازادا  کی گئی۔ماسک کابھی  استعمال کیاگیا ، گورنرسندھ نےکہاکہ کوروناوارئرس کی وجہ سےبہت احتیاط کی ضرورت ہے ، گلےنہ ملیں ہاتھ نہ ملیں اور سماجی فاصلے کاخیال رکھیں۔

نمازعید کا بڑا اجتماع ناظم آباد عید گاہ گراونڈ میں ہوا   جہاں مفتی تقی عثمانی نےنمازعید پڑھائی ، نمازعید کےاجتماعات کےبعد ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا وائرس کےخاتمے کےلئےخصوصی دعائیں  مانگی گئیں۔

نمازکی ادائیگی کےبعد شہر بھر میں سنت ابراہیمی  کی ادائیگی کاسلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.