کراچی ، سرکاری وکلاء کا مطالبات کے حق میں صبح سویرے احتجاج شروع

۱۷ اپریل, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ دن

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے باہر سرکاری وکلاء نے مطالبات کے حق میں صبح سویرے ہی احتجاج شروع کر دیا۔

پولیس کی تازہ دم نفری بھی سندھ اسمبلی پہنچی اور وکلاء کی تعداد کم ہونے کا فائدہ اٹھایا۔

پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو زیادہ دیر رکنے نہ دیا اور اکیس وکلاء کو گرفت میں لے لیا  جن کیخلاف ہنگامہ آرائی اور بلوا کرنے کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے وکلاء کی جانب سے بچھائی گئی دریاں اسپیکر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس ایکشن کے بعد درجنوں اہلکار سندھ اسمبلی کے باہر تعینات کر دیئے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز