Mobile App Live TV Careers
23
May

کانز میں دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ شروع

May 19, 2017 0:09 am

cans

 

کانز (ویب ڈیسک)فرانس کے شہر کانزمیں دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ سج گیا۔ ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکاری دپیکا پڈوکون سمیت جولیئن مور، ایلی فیننگ،وِل اسمتھ، جسیکا چیسٹیئن ،للِی رو ڈیپ،اوما تھرمین،بیلا ہدید،ماریئن کورٹیلارڈ،پیڈرو ایلموڈور،پارک چیک وورک اور گیبریل یررڈجیسے نامور فنکاروں و ماڈلز اور ہدایت کار ریڈ کارپٹ پر پہنچے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔

17مئی سے 28مئی تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں کل 25فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

12 دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

فلم فیسٹیول کے موقع پر پیرس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔



Comments

comments