کالعدم تنظیموں کے 6 دہشتگردوں کی اطلاع پر 1.75کروڑ انعام کا اعلان

کالعدم ‏ انعام کا اعلان کراچی ‏ ‏92 نیوز محکمہ داخلہ سندھ ‏ دہشتگردوں کی اطلاع ‏ پونے دو کروڑ ‏ اردو بازار ‏ رینجرز
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ شام

کراچی (92 نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کالعدم تنظیموں کے  6 دہشتگردوں کی اطلاع دینے پر  پونے دو کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے   انعام سے متعلق  نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا۔ کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز  سے مقابلے کے تین مفرور دہشتگردوں پر 70 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے ۔

کالعدم تنظیم کے  رکن فضل غنی عرف شفیق پر 20 لاکھ ، منصور احمد عرف بلال پر 30 لاکھ ، رفیق عرف عبید اللہ پر 20 لاکھ  روپے کا انعام رکھا گیا ہے ۔

دہشتگرد سمیع اللہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف افتخار پر 50 ، 50 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز