کاشانہ اسکینڈل ،افشاں لطیف نے الزامات کی گٹھڑی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک پہنچا دی


کاشانہ اسکینڈل‏ افشاں لطیف ‏ وزیر اعلیٰ ہاؤس ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۱ شام

لاہور  ( 92 نیوز) لاہور کے کاشانہ اسکینڈل میں نئی کہانی سامنے آ گئی، سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزامات کی گٹھڑی وزیراعلیٰ ہاؤس تک پہنچا دی۔تازہ بیان میں کہا کہ   30 مارچ  کی رات کاشانہ میں داخل ہونیوالاشخص  وزیراعلیٰ ہاوس میں ملازمت کرتا ہے۔

لاہور کے کاشانہ اسکینڈل میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے  ، سابق  سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ  30 مارچ  کی رات کاشانہ میں داخل ہونیوالا شخص  وزیراعلیٰ ہاوس میں ملازمت کرتا ہے ۔

افشاں لطیف نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والا شخص پہلے بھی کاشانہ آتا رہا ہے  ، ٹیچر فرزانہ اور خوشنود جمیل نے اس شخص کی شناخت جانتے ہیں۔

افشاں لطیف نے ابتدا میں سابق وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ پر الزامات عائد کیے تھے تاہم اب ان کا ہدف وزیراعلیٰ ہاؤس بنتا دکھائی دے رہا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز