ڈی جی خان قرنطینہ میں 14 دن قیام مکمل کرنیوالے 37 زائرین ملتان پہنچ گئے


۲۷ مارچ, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ دن

 ملتان (92 نیوز) ڈی جی خان قرنطینہ میں 14 دن قیام مکمل کرنیوالے 37 زائرین ملتان پہنچ گئے۔ 25 زائرین کا تعلق ملتان، 10 شجاع آباد اور 2 کا تعلق جلالپورپیروالا سے ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے شیر شاہ ٹول پلازہ پر زائرین کا استقبال کیا۔ استقبال کرنیوالوں میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید، شہزاد محبوب اور مبین احسن شامل ہیں۔

کورنٹائن پیریڈ مکمل کرنیوالے زائرین کے ٹیسٹ رزلٹ بھی نیگیٹیو آئے تھے۔ زائرین کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز