چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کا ضلع کچہری کا دورہ


چیف جسٹس ، اسلام آباد ہائیکورٹ ، جسٹس اطہرمن اللہ ، ضلع کچہری ، دورہ ، کورونا وائرس ، بچاؤ ، حفاظتی انتظامات ، جائزہ
۲۶ مارچ, ۲۰۲۰ ۳:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلع کچہری کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ کئی کام جو حکومت کو کرنا چاہیئں وہ بھی ہم کر رہے ہیں۔ عدالتیں 70 سال سے جہاں کام کر رہی ہیں انہیں یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا سیشن جج نے ٹیم مقرر کی جو انتظامیہ کے ساتھ جیل کا دورہ کر رہی ہے۔ جیل میں قیدیوں کا گنجائش سے زیادہ ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ادھر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم دو ججز نے سنٹرل جیل مردان، صوابی اور نوشہرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 18 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز