پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری


پی ایس ایل 2020 ، ٹکٹوں ، ری فنڈ ، تفصیلات جاری ، لاہور ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 3:31 شام

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل 2020 کی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری کر دیں، دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز 13 جولائی کو ہو گا، جو 5 اگست تک جاری رہے  گا، دوسرے مرحلے کا آغاز 6 اگست سے ہوگا۔

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آگئی، پی سی بی نے پی ایس ایل 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ان تمام میچز کے ٹکٹ ری فنڈ ہونگے، جو بارش کی نذرہوگئے، یا بند دروازوں میں کھیلے گئے ہوں یا کورونا وائرس کے باعث ان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل دو مرحلوں میں مکمل ہو گا، پہلے مرحلے کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، جو 5 اگست تک جاری رہے گا، جس میں کورونا کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے۔ 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 اگست سے 29 اگست تک جاری رہے گا جہاں لیگ کے ابتدائی شیڈول کے مطابق کوالیفائر، دو ایلیمنٹر اور فائنل میچ کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے۔

ٹکٹوں کی واپسی کا یہ عمل ملک بھر کے 27 مختلف شہروں کے مخصوص کورئیر مراکز پر پیر سے ہفتہ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.