پی ایس ایل فائیو میں انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر


پی ایس ایل فائیو ، انعامی رقم ، 10 لاکھ امریکی ڈالر ، مقرر ، لاہور ، 92 نیوز
۱۸ فروری, ۲۰۲۰ ۴:۰۱ شام

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی۔

اس بار پی ایس ایل سیزن 5 میں انعامات کی بوچھاڑہوگی، فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کو چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر اور رنراپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 4500 امریکی ڈالرز دیئے جائیں گے، 80 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔

باقی ماندہ رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز