پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیخلاف بھی غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات شروع

۱۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئیں ، دونوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات شروع ہو گئی ، الیکشن کمیشن نے 26 نومبر کو طلب کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بعد  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بھی نمبر لگ گیا ، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے خلاف مبینہ غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو باضابطہ نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں ، دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو 26 نومبر کو الیکشن کمیشن کی تین رکنی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں دونوں جماعتوں پر امریکہ اور برطانیہ سے ممنوعہ اور غیرملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام ہے۔

الیکشن کمیشن کی یہی سکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کے خلاف بھی تحقیقات کررہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز