پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن جیت لیا

پیپلزپارٹی ، دادو ، حلقہ ، پی ایس 86 ، ضمنی الیکشن ، جیت
۰۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ دن

 دادو (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن جیت لیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صالح جیلانی نے چالیس ہزار پانچ سو پچانوے ووٹ لے کر میدان مارا۔

پی ٹی آئی کے امداد لغاری پچیس ہزار چار سو چھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کل ایک لاکھ 99 ہزار 858 ووٹ میں سے 72393 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 3013 ووٹ خارج ہوئے۔ مجموعی طور پہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 36 فیصد رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز