پیرس سینٹ جیرمین نے فرنچ فٹبال لیگ کپ کا ٹائٹل اپنے سر سجا لیا


پیرس سینٹ جیرمین ، فرنچ فٹبال لیگ کپ ، ٹائٹل ، سر سجا لیا ، پیرس ، 92 نیوز
01 اگست, 2020 7:16 شام

پیرس (92 نیوز) فرنچ فٹبال لیگ کپ کا ٹائٹل پیرس سینٹ جیرمین نے اپنے سر سجا لیا، فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی ایس جی نے لیون کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔ 5 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

پیرس سینٹ جیرمین نے فرنچ  فٹبال لیگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پیرس سینٹ جیرمین نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیون کو پیلنٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

فائنل میں پی ایس جی اور لیون کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، دونوں  ٹیموں نے پہلے ہاف سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو میں نظر آئیں لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ پر پی ایس جی نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی سمیٹ کر نویں بار فرنچ فٹبال لیگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.