Mobile App Live TV Careers
23
May

پولیو کےقطرےپلانے پر اسسٹنٹ کمشنر کی چھٹی کرادی گئی

May 19, 2017 22:40 pm

polio

 

 

اسلام آباد(92نیوز)پولیو کے قطرے پلانا مہنگا پڑگیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز مریم ممتاز کو ناراض کرنے پر اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد علی اصغر کی چھٹی ہوگئی،تاہم وزیر داخلہ کی مداخلت پر نہ صرف اسسٹنٹ کمشنر بحال ہوگئے بلکہ پولیو کے قطرے نہ پلانے پر خاتون افسر کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق خاتون افسر نے اپنی چلالی  اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد علی اصغر کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر علی اصغر گزشتہ روز ایک گھر میں پولیو کے قطرے پلانے کےلئے گئے جہاں موجود شخص نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائریکٹر ایکسائز کا شوہر ہے۔ اس بات پر دونوں میں توتکرار ہوئی جس پر اس شخص نے اہلیہ مریم ممتاز کو فون کردیا۔مریم ممتاز نے معاملہ چیف کمشنر سے اٹھا دیا۔چیف کمشنر نے اے سی سے ایک گھنٹے میں جواب طلب کیا۔ اے سی علی اصغر نے تحریر ی جواب میں سارا مدعا بیان کیا لیکن چیف کمشنر بجائے معاملہ حل کرنے کے آگ بگولہ ہوگئےاور موقف سننے سے گریز کردیااوراے سی علی اصغر کو کہا کہ خاتون سے معافی مانگو۔علی اصغر نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو چیف کمشنر نے ان کی خدمات اسٹیبلمشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پولیو کے قطرے نہ پلانے اور کار سرکار میں مداخلت پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ مقدمہ پولیو ٹیم کے انچارج امجد علی کی مدعیت میں محکمہ  ایکسائز کی خاتون ڈائریکٹر کے شوہر کے خلاف درج کیا گیا ۔ مقدمہ میں 353\506 اور 186 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔تاہم 92 نیوز کی خبر پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مداخلت پر اے سی صدر علی اصغر کو دوبارہ بحال کردیا گیا،وزیر داخلہ  کی ہدایت پر اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے علی اصغر کا نوٹیفیکیشن بھی منسوخ کردیا۔

 



Comments

comments