پوری قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سرغنہ شریف خاندان ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز


Shibli
۲۲ مئی, ۲۰۲۰ ۲:۲۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا پوری قوم جانتی ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ پیغام میں کہا شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔ دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سےاستعمال کیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے۔ شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.