پنجہ آزمائی تندرست نواز شریف سے ہے، فردوس، شریف خاندان نے کچھ نہیں دینا، شیخ رشید

پنجہ آزمائی، تندرست نواز شریف، فردوس، شریف خاندان، کچھ نہیں دینا، شیخ رشید، اسلام آباد، 92 نیوز
۰۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر حکومت نے محتاط رویہ اختیار کر لیا۔ معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پنجہ آزمائی تندرست نواز شریف سے ہے، بیمار نوازشریف پر حکومت کوئی سیاست نہیں کرےگی۔ شیخ رشید بولے شریف خاندان نے کچھ نہیں دینا، اب پیپلزپارٹی کے راستے بھی آسان ہو جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو رہائی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی، ہم بیمارنواز شریف پر سیاست نہیں کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا پاکستان میں نوازشریف کا علاج نہیں، یہ سب بڑے دنوں سے تیار تھے، ایئرایمبولینس بھی تیار ہے، نوازشریف کے جانے کے بعد پیپلزپارٹی کے راستے بھی کھل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی لیے لیگی قائد کا نام بھی جلد ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز