پنجاب کو ترقیاتی بجٹ میں چورانوے ارب اسی کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا

۰۷ اپریل, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۲ شام

کراچی (92 نیوز) لاہور کو پیرس بنانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھلنے لگی ۔

پنجاب حکومت کے ترقیاتی بجٹ میں چورانوے ارب اسی کروڑ روپے کے خسارے نے ہلچل مچا دی۔

ترقیاتی بجٹ کا خسارہ پورا کرنے اور آئندہ بجٹ بنانے کے لیے صوبائی حکام نے بڑا کشکول اٹھا لیا۔

ورلڈ بینک ، ڈی ایف آئی ڈی ، اے آئی آئی بی، اے ڈی بی، آئی ایم ایف ، نیشنل اور پنجاب بینک سے رابطے جاری۔

پنجاب حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے چھ عالمی اور دو مقامی مالیاتی اداروں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ آئندہ بجٹ بھی انہی اداروں کی معاونت سے بنایا جائے گا ۔

مالیاتی اداروں نے تعاون نہ کیا تو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز