پنجاب اسمبلی ، مسلم لیگ ن نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دیدے ‏

۱۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے اور پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر ن لیگ نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے جمع کرا دیے ۔

حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانےاورپروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونےپرمسلم لیگ ن کےسوارکان نےقائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سےاستعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دئیے ۔

اس موقع پر ملک ندیم کامران کاکہناتھاکہ آج پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،ایم پی اے سمیع اللہ خان نےکہا جب تک پی ٹی آئی کے ارکان جیل میں رہے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے رہے ، طے ہوا تھا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا لیکن عمل درآمدنہ ہو سکا ، اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی قانون سازی کی کوئی سیاسی و اخلاقی حیثیت نہیں ہو گی ۔

سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے بھی بات ہوئی ، انہوں نے کہا ہے کہ اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد ساتھ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز