پشاور میں کار شو کا اہتمام ، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت


پشاور کار شو شائقین پشاور ‏ ‏92 نیوز
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ شام

پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں کار شو کا اہتمام کیا گیا  جس میں  گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد  امڈ آئی، کار شو میں شرکاء نے جہاں موڈیفائڈ گاڑیوں میں دلچسپی لی وہاں وہ چترالی رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔

آٹو کار شو میں 50 سے زائد موٹر بائیکس اور گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، شو میں موجود 1963 ماڈل کی پرانی  گاڑی میں شرکاء نے خوب دلچسپی لی۔

پشاور  کے  میلے میں ہیوی موٹر بائیکس کے ساتھ موڈیفاییڈ گاڑیاں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئیں ، کار شو میں جہاں لش پش اور منفرد سٹائل کی گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں میلے میں موسیقی کا کی دھنیں سننے کو ملیں تو نوجوان جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

شرکاء کے درمیان پش اپ نکالنے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جس میں خیبر پختونخوا پولیس نے میدان مار لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز