پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی، پاک چین تذویراتی تعلقات کا اہم جزو ہیں، آرمی چیف


پاک فوج ، پیپلز لبریشن آرمی ، پاک چین ، تذویراتی تعلقات ، اہم جزو ، آرمی چیف ، پیغام ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، راولپنڈی ، 92 نیوز
01 اگست, 2020 4:16 شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیپلزلبریشن آرمی کی سالگرہ پر کہا کہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی، پاک چین تذویراتی تعلقات کا اہم جزو ہیں، ہمیں آہنی بھائی ہونے پر فخر ہے۔

پاک فوج ، پیپلز لبریشن آرمی ، پاک چین ، تذویراتی تعلقات ، اہم جزو ، آرمی چیف ، پیغام ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، راولپنڈی ، 92 نیوز

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کی 93 ویں سالگرہ پر پروقار تقریب ہوئی۔ پاکستان میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چن وینرونگ کی قیادت میں وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کو خوش آمدید کہا۔

تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاک، چین دوستی کی عکاسی خصوصی نغمے کے ذریعے کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خصوصی PLA چائنہ کے تمام افسران کو مُبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور PLA مجموعی طور پر مضبوط اور مستحکم تعلقات سے وابستہ ہیں اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں۔

پاک فوج ، پیپلز لبریشن آرمی ، پاک چین ، تذویراتی تعلقات ، اہم جزو ، آرمی چیف ، پیغام ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، راولپنڈی ، 92 نیوز

ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن وینرونگ نے کہا کہ ”چین اور پاکستان کے مابین تعلقات نہایت مستحکم ہیں۔ دونوں ممالک درمیان ہر شعبے میں شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات دونوں ممالک کے مابین اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پاک فوج ، پیپلز لبریشن آرمی ، پاک چین ، تذویراتی تعلقات ، اہم جزو ، آرمی چیف ، پیغام ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، راولپنڈی ، 92 نیوز

اس موقع پر تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں پاک، چین دوستی کی عکاس تصاویر کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.