پاکستان کا جذبہ خیر سگالی کے تحت امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ


پاکستان ، جذبہ خیر سگالی ، امریکا ، طبی حفاظتی سامان ، تحفہ
۲۲ مئی, ۲۰۲۰ ۸:۵۶ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا۔ طبی حفاظتی سامان پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریو ایئر بیس پہنچ گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا پاکستان کی جذبہ خیرسگالی کے تحت طبی امداد قابل قدر ہے۔

پاکستان نے سرجیکل ماسک، حفاظتی لباس پر مشتمل طبی امداد بھیجی۔ پاکستان کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کیلئے امداد پر شکر گزار ہیں۔ امداد کورونا وبا کیخلاف جنگ میں پاک، امریکا تعاون کی مظہر ہے۔ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ہم اکٹھے ہیں، ہم خوشحالی کیلئے شراکت دار ہیں۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا پاکستان کی امریکا کیلئے جذبہ خیرسگالی کے تحت امداد قابل ستائش ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستانی تعاون پر شکر گزار ہیں۔  دوطرفہ صحت اشتراک اور مربوط ردعمل کورونا وائرس کو شکست دینے میں مددگار ہو گا۔ مشترکہ لائحہ عمل سے ہم دوبارہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.