پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز


coronavirus in pakistan
۲۲ مئی, ۲۰۲۰ ۹:۱۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے اور بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 603 نئے ریکارڈ کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد  50 ہزار 694 ہو گئی۔ سندھ سرفہرست جہاں کیسز کی تعداد 19 ہزار 924 ہے۔ پنجاب میں 18 ہزار 455 ، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 155 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 ، بلوچستان میں 3 ہزار 74، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 158 ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 15 ہزار 201 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 اموات ہوئی جو ایک دن میں ہونے والی سب سے ذیادہ اموات ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی مجوعی  تعداد ایک ہزار 67  تک پہنچ  گئی ہے۔ زیر علاج مریضوں میں سے 372 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں  اب تک 4  لاکھ 45 ہزار 987 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16  ہزار 387 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.