Mobile App Live TV Careers
23
May

پاکستان میں ایسٹ انڈیا طرز پر چار کمپنیوں اور خاندانوں کی حکمرانی ہے : عمران خان

May 19, 2017 20:21 pm

IMRAN KHAN

کوئٹہ (92نیوز)عمران خان نے ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر رکھ لیا۔ کہتے ہیں پاکستان میں ایسٹ انڈیا طرز پر چار کمپنیوں اور خاندانوں کی حکمرانی ہے۔لوٹ مار کرکے پیسہ باہر بھیجا جارہا ہےشریف خاندان بیرون ممالک کاروبار ڈیکلیئرکرے،کپتان نے اگلی باری لینے کا دعویٰ بھی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کی پچ پر کپتان کا جارحانہ انداز،مخالفین کونشانہ بنایا باؤنسر پر باؤنسرکرایا کہتے ہیں کہ غداروں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کیلئے قوم کو غلامی کا طوق پہنانا،آج بھی اسی طرز پر چار کمپنیوں  اور خاندانوں کی حکومت ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی لوٹ مار کا انکشاف کیا اور پیسہ بیرون ملک بھجوانے کا الزام دیا پھر شریف خاندان سے بیرون ممالک کاروبار اور پارٹنرز کی تفصیل ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کلبھوشن کیس کا ذکر کیااورعالمی عدالت کے فیصلےکو پاکستان کی سفارتی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے  وزیراعظم پر ذاتی مفادات کیلئے  ملکی مفاد داؤ پر لگانے کا  الزام بھی لگادیا۔ کپتان نے دعویٰ کیا کہ اگلی باری تحریک انصاف کی ہےنیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے۔



Comments

comments