پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ پنک ربن ڈے سے منسوب

پاکستان ، سری لنکا ، تیسرے ، ٹی ٹونٹی ، میچ ، بریسٹ کینسر، بچاؤ ، آگاہی ، پنک ربن ڈے ، منسوب
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو بریسٹ کینسر سے بچاؤ سے متعلق آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے سے منسوب کیا گیا۔

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پنک ربن کے مونوگرام اور گلابی رنگ نمایاں نظر آئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے میچ سے قبل دونوں کپتانوں کو پنک ربن پہنائے۔

 پاکستان ، سری لنکا ، تیسرے ، ٹی ٹونٹی ، میچ ، بریسٹ کینسر، بچاؤ ، آگاہی ، پنک ربن ڈے ، منسوب

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پنک ربن مونوگرام پر دستخط کیے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پنک ربن پہن کر مرض سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ اسٹیڈیم آنے والی خواتین نے پنک ربن ڈے منانے کو اچھی آگاہی مہم قرار دیا۔

 پاکستان ، سری لنکا ، تیسرے ، ٹی ٹونٹی ، میچ ، بریسٹ کینسر، بچاؤ ، آگاہی ، پنک ربن ڈے ، منسوب

میچ دیکھنے آئے بارہ ہزار شائقین میں پنک ربن تقسیم کیے گئے جبکہ سات سو پچاس شرٹس تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز