ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کریگا

۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سماجی میڈیا پر بھارتی اجارہ داری کو شدید دھچکا ، ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گا۔

پاکستانی حکومت اور ٹویٹر انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے  جس کے بعد ٹویٹر یکطرفہ کارروائی کرتےہوئے پاکستانی صارفین کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل نہیں کر سکےگا۔

مقبوضہ کشمیر کے  مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتی شکایات پر  ٹویٹر کی جانب سے سینکڑوں پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے گئے تھے ، پاکستان نے  ٹویٹر حکام کیساتھ  معاملات  طے پا لئے جس کے بعد ٹویٹر آئندہ یکطرفہ اقدام نہیں اٹھائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز