ٹرمپ کیخلاف مواخزے کی کارروائی کیلئے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سینیٹرز میں گرماگرمی


۲۲ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۲ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز)امریکی سینٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی باقاعدہ  کارروائی کیلئے قواعد پر ڈیموکریٹ اور ریپبلکن سینیٹرز میں گرما گرمی ہوئی ۔ریپبلکن کے زیر کنٹرول سینٹ نے ڈیموکریٹس کی وائٹ ہاوس کی جانب سے دستاویزات اور شہادت پیش کرنے کی کاوش کو مسترد کر دیا۔

سینیٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر چُک شومر کی جانب سے ٹرمپ کے یوکرائن کے ساتھ معاملات کے حوالے سے دستاویزات اور شہادتیں ہاؤس میں پیش کرنے کیلئے لائی گئی قرار داد کو مسترد کر دیا۔

قرارداد کے حق میں 47 اور مخالفت میں 53 ووٹ پڑے ،   ریپبلکن سینیٹر مچ میکانل نے گذشتہ روز منصوبہ پیش کیا تھا کہ دستاویزات اور گواہوں کو سینٹ میں طلب نہ کیا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز