Mobile App Live TV Careers
23
May

نیویارک: تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی،خاتون ہلاک

May 19, 2017 0:01 am

car

 

 

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی ، واقعہ میں ایک خاتون ہلاک اور بیس افراد زخمی ہوگئے۔ دہشتگردی خطرے کے پیش نظر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں اس وقت لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک مشتبہ تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔کار کے نیچے آ کر کچلنے سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ایک 18 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

کار حادثے نے سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔مشتبہ دہشتگردی کے واقعے کے پیش نظر پولیس نے فوراً علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا اور تفتیشی عمل شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہےجبکہ میڈیا نے رچرڈ روجاس نامی اس مبینہ ڈرائیور کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

نیویارک پولیس حکام کے مطابق ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھانے کا عمل دانستہ یا غیر دانستہ تھا۔شہری انتظامیہ یا پولیس حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 



Comments

comments