نیب نے خورشید شاہ کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لئے ‏

نیب خورشید شاہ سکھر ‏ ‏92 نیوز نیب ‏ پیپلز پارٹی ‏ رزاق بہرانی ‏ کک بیکس ‏
۱۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ شام

سکھر ( 92 نیوز) نیب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے خلاف مزید شواہد حاصل کرلیے،نیب کاالزام ہے کہ رزاق بہرانی  نامی شخص نےخورشید شاہ کو کک بیکس کے طور  25 لاکھ روپے دئے،جس کےثبوت حاصل کرلئےگئےہیں۔

آمدن سےزائد اثاثوں کےالزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کےرہنما خورشید شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ،  نیب نےخورشید شاہ کےخلاف مزید شوائدحاصل کرلئے ۔ دستاویزات کےمطابق  رزاق بہرانی نےخورشید شاہ کو کک بیک کی مد میں پچیس لاکھ روپے دیے ۔

نیب حکام کاکہناہےکہ رزاق بہرانی نے رقم خورشید شاہ کے اکائونٹ میں منتقل کی ، ذرائع کےمطابق رزاق بہرانی نےیہ رقم ٹھیکہ دلوانےکےبدلے میں دی ، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رزاق بہرانی اعجاز جاکھرانی کا منیجر رہ چکا ہے۔

رزاق بہرانی نے بعد میں سرکاری ٹھیکیداری کا کام شروع کردیاتھا۔

تازہ ترین ویڈیوز