نیب سکھر سے مسلح افراد ملزم چھڑ اکر فرار

نیب سکھر مسلح افراد ملزم فرار کراچی ‏ ‏92 نیوز ڈیفنس بدر کمرشل
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں مسلح  سکیورٹی گارڈز نیب سکھر  کے ہاتھوں گرفتار ملزم کوچھڑا کر فرار ہوگئے۔

نیب سکھر نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ، مقدمہ سرکاری اہلکاروں سے مقابلہ اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب سکھر  محمد جعفری کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ  نیب  نے ملزم عبدالرزاق ولد پہلوان کو تعاقب کے بعد  بدر کمرشل بالمقابل سیلون اسٹریٹ نمبر 10  فیز 05 ڈی ایچ اے کراچی  پر گرفتار کر لیا ، ملزمان نے اپنے ہمراہ سکیورٹی گارڈز  جن کی تعداد ¾ تھی  کے ذریعے  مجھ سے زبردستی اسلحہ کے زور  پر ملزم چھڑ الیا  اور انہیں حکم دیا کہ اسے گولی مار دو۔

نیب درخواست کے مطابق ملزمان اسلحہ تانے دھمکیاں دیتے ہوئے  موقع سے فرار ہو گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز