نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا


نیب راولپنڈی ، وفاقی وزیر نورالحق قادری ، تحقیقات کا دائرہ وسیع ، اسلام آباد ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 2:58 شام

اسلام آباد (92 نیوز) نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

نورالحق قادری کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نور الحق قادری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے گا۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری پر سرکاری عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کا الزام ہے۔ نیب نے عمارت کو کرائے پر دینے سے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا۔

نیب کا شکایات سیل نور الحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کرے گا۔ نیب نے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی مکمل چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

گذشتہ 2 سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔ حج اشتہاری مہم کی چھان بین کا فیصلہ مبینہ بے ضابطگیوں پر کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.