نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ، 72 گھنٹوں میں لندن روانہ ہونگے

مرغن کھانوں کے دلدادہ نوازشریف جیل کے پرہیزی کھانے لاہور ویب ڈیسک ‏ سابق وزیراعظم ‏ کوٹ لکھپت جیل ‏ پرہیزی کھانے ‏ عمدہ اور لذیز کھان‏ے جیل مینوئل ‏ ذاتی معالج ‏ دال سبزی
۰۸ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ہوگیا، آئندہ 72 گھنٹوں میں نواز شریف ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہونگے، ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جلد از جلد لندن منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے، معاون خصوصی نعیم الحق کہتے ہیں کہ نواز شریف کا فوری علاج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومت نے نیب سے مشاورت کی، اجازت ملنے کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلنے کے بعد نوازشریف کی آئندہ 4 روز میں بیرون ملک روانگی متوقع ہے، علاج طویل ہونے کی صورت میں مریم نواز بھی قانونی راستہ اختیار کرکے لندن روانہ ہونگی جبکہ نوازشریف کی صحت بہتر ہونے پر مریم نواز دوبارہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، متعدد ادویات کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سنبھل نہیں پا رہے، بیماری کی تشخیص نہ ہونے سے علاج میں مسائل کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی علالت شدید نوعیت کی ہے۔ چاہتے ہیں نوازشریف جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں۔

دوسری طرف شریف فیملی کی نوازشریف کی صحت کے حوالے سے لندن میں ڈاکٹروں سے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جلد از جلد لندن منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز