مولانا صاحب اسلام آباد نہیں آئیں گے، اگر ایسا کیا تو یہ خودکشی ہو گی، اعجاز شاہ

مولانا صاحب ، اسلام آباد ، خودکشی ، اعجاز شاہ
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا مولانا صاحب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ اگر ایسا کیا تو یہ خودکشی ہو گی۔

ایک طرف مولانا فضل الرحمان اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کر رہے ہیں تو دوسری طرف وفاقی وزرا دھمکیوں اور پیش گوئیوں کا سہارا لے کر سب اچھے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایک بار پھر دعویٰ کر دیا کہ مولانا صاحب اسلام آباد نہیں آئیں گے،اگر ایسا کیا تو یہ خودکشی ہو گی۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خیالات بھی کچھ ایسے ہیں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بچوں سے قلم چھین کر بندوق تھمانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا ضد، ہٹ دھرمی پر مبنی بیانیہ لے کر چل رہے ہیں۔ آزادی مارچ جیسے ایڈونچر پاکستان کی سیاسی سوچ کو تقسیم کریں گے۔ بھارتی چینل فضل الرحمٰن کے بیانیے کو جگہ دے رہے ہیں۔ مولانا نے چندہ وصولی کی مہم جاری کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز