ملتان : نشترمیڈیکل کالج کےگراؤنڈ سے ڈینگی لاروا برآمد

۱۸ مئی, ۲۰۱۷ ۷:۴۴ شام

ملتان (92نیوز)ملتان میں نشتر میڈیکل کالج کے پلے گراؤنڈ میں ڈینگی کا لاروا بھاری مقدار میں برآمد ہوا، محکمہ صحت  نے نشتر میڈیکل کالج کو ناقص صفائی اور پلے گراؤنڈ میں پانی جمع رکھنے پر نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطمابق نشتر میڈیکل کالج کے پلے گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ہے، محکمہ صحت کے مطابق میڈیکل کالج کے پلے گراؤنڈ میں پانی جمع رہنے سے ڈینگی کی آفزائش نسل ہوئی ہے، محکمہ صحت  نے نشتر میڈیکل  کالج کو ناقص صفائی اور پلے گراؤنڈ میں پانی جمع رکھنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز