ملتان میں نیاز کیلئے 150 من حلیم کی دیگ تیار کی گئی

ملتان ‏ نیاز ‏ ‏150 من حلیم ‏ ‏92 نیوز یوم عاشور
۱۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ شام

ملتان  ( 92  نیوز) ملتان میں یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آستانہ فریدیہ کی جانب سے 150 من حلیم کی دیگ تیار کرکے شہریوں میں تقسیم کی گئی۔

محرم الحرام میں جہاں غم حسینؓ منایا جارہا ہے وہیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے  ۔  ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں بھی آستانہ فریدیہ کی جانب سے اہل بیت کی محبت میں یوم عاشور پر ڈیڑھ سو من  حلیم کی دیکھ تیار کی گئی ہے۔

ڈیڑھ سو من حلیم کی دیگ کی تیاری کے لئے 20 من گوشت ،  20 من چنے کی دال ، 100  کلو جو ، 100 کلو گندم ، دال ماش ، مونگ اور دال مصر سمیت دیگر مصالحہ جات ڈالے گئے ۔

سینکڑوں افراد میں یہ لنگر تقسیم کرکے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز