مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا


مقتول ، سعودی صحافی ، جمال خاشقجی ، بیٹوں ، والد ، قاتلوں ، معاف
۲۲ مئی, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۷ دن

 ریاض (92 نیوز) مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔

صالح خشوگی نے کہا ضیلت والی رات وہ اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا حکم  ہے جس  نے ایک شخص کو معاف کیا اور اس کے ساتھ مفاہمت کی تو اس کا اجر اسے اللہ  تعالیٰ دیتا ہے۔

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث گیارہ افراد کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا جن میں سے پانچ کو سزائے موت جبکہ تین کو چوبیس، چوبیس برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ترکی نے رواں برس مارچ میں بیس سعودی شہریوں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

جمال خاشقجی کو آخری بار دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں دیکھا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی تاہم ان کے جسم کی باقیات آج تک نہیں ملی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.