مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی سادگی مگر عقیدت و احتام سے منائی جا رہی ہے


kashmir 2
01 اگست, 2020 3:32 شام

سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر  میں عید الاضحیٰ سادگی مگر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے جبر اور بربریت کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے عید کے موقع پر مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس کے باعث کشمیریوں نے گھروں میں ہی نماز عید اداکی ۔

عید کے موقع پر بھی انتہا پسند بھارت نے اپنی روایات نہ بدلیں ، عید الاضحیٰ کے موقع پر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تمام مساجد اور دربار بند کر دیئے گیے ہیں۔ جس کے باعث مقبوضہ وادی کے مسلمانوں نے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کی۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی بری طرح سلب کئے جا رہے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر دینے کے باوجود انتہا پسند بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہا۔  خود کو سیکولر ریاست کہنے والا انتہا پسند ملک بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ 

حریت قیادت نے اپنے پیغام میں بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے اور کشمیریوں سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر شہدا کے خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔  حریت قیادت کے رہنماوں نے اپنی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری جبر اور بربریت کے ماحول میں عید منا رہے ہیں۔ بھارت نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مسلمانوں کو عید کی نماز بھی مساجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.