مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید، قابض فورسز کا پلوامہ کا محاصرہ


مقبوضہ کشمیر، کرفیو، 77 روز ہو گئے، سری نگر، 92 نیوز
۲۲ جنوری, ۲۰۲۰ ۵:۵۴ شام

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین کرفیو کو 171 دن بیت گئے، ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا، 3 روز میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں مزید ایک کشمیری کوشہید کردیا گیا، بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کا محاصرہ کررکھا ہے، کشمیریوں میں خوف و ہراس مقبوضہ وادی میں گزشتہ تین دن میں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں ایک اور اوچھا اقدام سامنے آگیا۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز