مصائب و امتحان کے لمحات میں پاکستان چین کیساتھ ہے ، وزیر اعظم


مصائب و امتحان ‏ پاکستان چین ‏ وزیر اعظم اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۹:۴۲ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مصائب و امتحان کے ان لمحات میں پاکستان چین  کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے  اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔

اپنے ٹویٹ پیغام مین وزیر اعطم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم بالکل اسی جذبے اور انداز میں چین کی ہر ممکن اخلاقی و مادی معاونت کریں گے جیسے چین نے کرب و آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دفتر خارجہ اور  وزارت سمندر پار پاکستانیز کو ہدایات دی ہیں کہ ووہان میں پھنسے  طلبہ  کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز