محمود بوٹی میں ڈولفن فورس اسکواڈ کا اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید


محمود بوٹی ڈولفن فورس
۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز)  لاہور کے علاقے محمود بوٹی  باغبانپورہ میں ٖڈولفن فورس اسکواڈ کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جہاں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن ٹیم 362 معمول کی پٹرولنگ پر تھی  کہ ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈولفن اہلکار محسن شہید ہو گیا ،  ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر قریبی گلیوں میں فرارہوگئےجن کی تلاش جاری ہے۔

ادھرسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نےواقعہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین ویڈیوز