محمد حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

۱۶ اپریل, ۲۰۱۸ ۷:۲۰ شام

لاہور ( 92 نیوز ) بلےبازوں کو امتحان میں ڈالنے والے پروفیسر کا اپنا امتحان کل ہوگا، قومی کرکٹر محمد حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ۔

محمد حفیظ  پرغیر قانونی ایکشن کی وجہ سے  بولنگ پرپابندی ہے ،اسٹارکرکٹر کاگزشتہ سال بولنگ ایکشن غیرقانونی قراردیاگیاتھا۔

مایہ ناز کرکٹر   کڑے امتحان میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں کہتے ہیں انشا اللہ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب ہو  جاؤں گا ۔

محمد حفیظ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی 20 میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز