محفل غزل میں استاد غلام علی عباس نے سحر طاری کر دیا

محفل غزل ‏ استاد غلام علی عباس سحر طاری ملتان ‏ ‏92 نیوز
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۹ دن

ملتان  ( 92 نیوز)  ملتان میں محفل غزل کی تقریب میں استاد غلام علی عباس نے خوبصورت گائیکی سے سحر طاری کر دیا۔

محفل غزل  میں  بھینے بھینے موسم اور استاد غلام عباس کے سروں کے ساتھ ساتھ طبلے اور ہارمونیم کی دھنوں نے حاضرین کو گرویدہ کر لیا – استاد غلام عباس کی خوبصورت گائیکی سے تو ملتانی جھومتے  دیکھائی دیے ۔

کلاسیکل موسیقی کے فروغ کے لئے گلوکاروں نے رومانوی غزلیں گا کر امن اور محبت کا پیغام دیا گیا – تبھی تو حاضرین نے بھی خوب سراہا ۔

تقریب میں موسیکی کے شوقین افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے جو کلاسیکل سر تال سے خوب محظوظ ہوتے رہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز