لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل کے لاپتہ ہونے کی گتھی سلجھ نہ سکی


پنجاب پولیس ، ایس ایس پی ، مفخر عدیل ، لاہور ، جوہر ٹاؤن ، لاپتہ
۱۳ فروری, ۲۰۲۰ ۵:۱۳ شام

 لاہور (92 نیوز) ایس ایس پی مفخرعدیل اغواء ہوئے یا خود غائب ہیں، پولیس حکام کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

نواب ٹاؤن میں رہائش پذیرایس ایس پی مفخر عدیل اور سابق اٹارنی جنرل شاہد کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نے بیرون ملک سفر نہیں کیا، ٹریولنگ ہسٹری بھی کلیئر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کسی بھی کیس کی تفتیش نہیں کر رہے تھے۔ پولیس نے گزشتہ رات ایس ایس پی کی گاڑی جوہر ٹاؤن کے نجی شاپنگ مال پارکنگ سے برآمد کی۔

پولیس کے مطابق مفخر عدیل کے موبائل کی آخری لوکیشن بھی جوہر ٹاون کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حالات اغواء کی بجائے خود غائب ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ مفخر عدیل کی اہلیہ نےاندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ نواب ٹاؤن میں دائر کی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل منگل کی رات نو بجے رہائش گاہ سے نکلے لیکن واپس نہ آئے، ان کا نمبر بھی بند ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ نے آخری کال اپنے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل کو کی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.