لاک ڈاؤن کھلنے کے باوجود دہاڑی دار مزدوروں کو کام نہ مل سکا


لاک ڈاؤن ، کھلنے ، دہاڑی دار مزدوروں ، کام نہ مل سکا ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۲۱ مئی, ۲۰۲۰ ۱:۴۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن توکھل گیا لیکن دہاڑی دار مزدوروں کو کام نہ مل سکا، ہاتھوں میں کھدال اور بیلچے لیے دن بھرسڑک کنارے بیٹھے مزدور شام کو مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں، عید کی لمبی تعطیل نے بھی مزدورں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

کورونا وائرس کی وبا پاکستان میں جہاں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرچکی تو وہیں مزدور طبقے کیلئے بھوک اور فاقے بھی لائی ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی ہوئی، مارکیٹس کھلیں، تو مزدوں کو مزدوری کو کوئی امید آئی، لیکن آج بھی مزدوری نہ ملنے پر ان کی امیدوں پر پانی پھرگیا۔ مزدوروں سے دہاڑی بارے سوال پوچھا تو افسردہ حال چہروں پر مایوسی کے سوا کچھ دیکھائی نہ دیا۔

عید کی لمبی تعطیات نے بھی مزدوں کی مشکل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کہتے ہیں، عید پر خالی ہاتھ گھر لوٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.