فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ اکتیس اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل کرنے کا فیصلہ

فضل الرحمٰن ، آزادی مارچ ، ستائیس ، اکتیس اکتوبر ، اسلام آباد ، داخل ، فیصلہ
۰۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ ستائیس کی بجائے اکتیس اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ستائیس اکتوبر کو کشمیر پر یوم سیاہ کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں ہوں گی۔

جے یو آئی نے آزادی مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اب آزادی مارچ  27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو گا اور 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کا میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کے لئے نکالے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا مذید کہنا تھا 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قریبی شہروں کے لوگ ستائس کو مظاہرے کرکے واپس چلے جائیں گے جبکہ ستائس تاریخ کو ہی دور کے شہروں سے قافلے اسلام آباد کے لیے چل پڑیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز