غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے چوڑیاں لے آئے

۱۶ اپریل, ۲۰۱۸ ۶:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز ) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے انوکھا احتجاج کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی وزیراعلیٰ کیلئے چوڑیاں لے آئے۔

خرم شیر زمان اور سیما ضیا نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا کیلئے چوڑیاں رکھ دیں۔خرم شیر زمان کہتے ہیں حکومت عوام کا مقدمہ نہیں لڑسکتی تو چوڑیاں پہن لے، وزیراعلیٰ احتجاج کے بجائے عیاشیاں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاوس پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ نے عوام کیلئے کیا کیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے چوڑیاں ایوان کے داخلی دروازے پر رکھ دیں،بجلی کی بندش کے خلاف تحریک التوا بھی جمع کرائی ۔

 

تازہ ترین ویڈیوز