عید الاضحی پر موسم خوشگوار رہے گا ، محکمہ موسمیات


weather
01 اگست, 2020 9:58 دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) عید الاضحی پر موسم  رہے  گا خوشگوار ، محکمہ موسمیات  نے  خوشخبری  سنا دی  ۔ عید  کی تعطیلات کے دوران ر تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا سلسلہ  جاری  رہنے کا امکان ہے ۔

عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران ملک بھر میں موسم رہے گا خوشگوار، شہری عید کی چھٹیوں کے ساتھ ساتھ موسم سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ عید کے تینوں روزکہیں رم جھم، کہیں پھواراورکہیں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، فیصل آباد، خضدار، ژوب، کشمیر اور اسلام آباد میں رات سے صبح کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم دن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اتوار کے روز بالائی علاقوں میں بارش جبکہ دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کشمیرمیں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کےدریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

اس دوران سندھ کے چند شہروں میں بھی بادل برسیں گے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں، بالائی خیبر پختونخوا کے چند اضلاع، اسلام آباد ، لسبیلہ ، ژوب ، مٹھی اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.